درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات میں 8.15 فیصداضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.15 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری2021 تک کی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کا حجم 729.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.15 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کا حجم 674.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ جنوری 2021 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 116.160 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، جنوری 2020 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 101.60 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مالی سال 2020 میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کی مد میں 1.106 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔