زرمبادلہ کے ذخائر23 ارب ڈالرسے تجاوز کرگئے

State Bank

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2.540 ارب ڈالرکااضافہ ہوا جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ار ب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 23.220 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.106 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.113 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخایرکاحجم 20.679 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.527 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 7.152 ارب ڈالرتھا۔