سی پیک سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی،سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی،موجودہ حکومت نے پہلے دن سے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔  چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، سی پیک کے موجودہ مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔