سی پیک منصوبہ میں صنعتی تعاون کو تیز کرنےکی پوری صلاحیت موجود ہے،سر مایہ کاری بورڈ

گوادر میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی جانب سے 5 ارب یوآن کی گرانٹس فراہم کی گئی ہے، چائنہ اکنامک نیٹ

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔جبکہ یہ منصوبہ زراعت ، دواسازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں صنعتی تعاون کو تیز کرے گا

۔سر مایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دینے کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے، اس کا دوسرا مرحلہ نہایت اہم ہے، منصوبے کے دوسرے مرحلے میں زرعی، صنعتی، تجارتی، سائنس اور ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز ہے۔