سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کانفرنس کل پشاور میں ہو گی، سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سرمایہ کاری بورڈ کے زیر انتظام چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کانفرنس کل4 مارچ 2021 کو  پشاور میں ہو گی۔ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ ” سی پیک صنعتی تعاون اور بی ٹو بی کانفرنس” 4 مارچ کو پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

کانفرنس میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کی بھر پور شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد سے ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔