شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 8.15 فیصداضافہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری (سٹاک) میں جاری مالی سال کے پہلے نصف میں 8.15 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 10,681,288ملین روپے تھا جو دسمبر2020 کے اختتام پر11,552,046ملین روپے ہوگیا یوں چھ ماہ کے عرصہ میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 8.15 فیصداضافہ ہوا۔کیلنڈرسال 2020 کے دوران شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طورپر31.25 فیصد کااضافہ ہواہے۔دسمبر2019 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 8,801,134 ملین روپے تھا جودسمبر2020 کے اختتام پرر11,552,046ملین روپے ہوگیا۔نومبر2020 کے مقابلہ میں دسمبر2020 کے دوران شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 4.34 فیصدکااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔