ٹیکس سال 2020 کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے، ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ٹیکس سال 2020 کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2020 کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعدادبڑھ کر 29 لاکھ ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ ٹیکس سال 2019 کے دوران 26 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ اس طرح ٹیکس سال 2019 کے مقابلہ میں ٹیکس سال 2020 کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 3 لاکھ یعنی 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے