پائیدار فنانس بارے گروپ 20 کے فورم پر امریکا اور چین میں جاری تعاون مثبت قدم ہے،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کا یوکرین کو 88 کروڑ ڈالر کی فراہمی کا معاہدہ

واشنگٹن۔15اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پائیدار فنانس کے حوالے سے گروپ 20 کے فورم پر امریکا اور چین میں جاری تعاون مثبت قدم ہے،اس کی وجہ ان پر ماحولیاتی خدشات کے حوالے سے سامنے آنے والا دبائوہے۔ان خیالات کا اظہار ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے شنوا نیوز کو ایک انٹرویو میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان جی 20 کی سطح پر جاری پائیدار فنانس بارے تعاون ایک مثبت قدم ہے، انھیں سماجی اور ماحولیاتی امور کے بارے میں بھی اتحاد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ گروپ 20 پائیدار فناس کے حوالے سے زیادہ واضح روڈ میپ کے ساتھ سامنے آئے گا تاکہ مالیاتی نظام میں داخل کیا جاسکے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ معیاری رپورٹنگ اور پائیدار مالیات میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کردار کے حوالے سے آئی ایم ایف گروپ 20 کے پائیدار فنانس ایجنڈے کے ترجیحی مقاصد کی بھر پور حمایت کرتا ہے،جیسے یہ سلسلہ آگے بڑھتا جائے گا ہماری ٹیکنیکل سپورٹ میں اضافہ ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جو کچھ کررہا ہے وہ بہتر آزمودہ ہتھیار( مالیاتی شعبے کی تشخیص کا پروگرام )ہے تاکہ ممالک کو ان خطرات کی نشاندہی کرنے اور ان کے مالیاتی شعبے میں انضمام میں مدد مل سکے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے بینک آف چائنہ کی جانب سے ملکی مالیاتی اداروں کو ماحولیاتی شعبے میں سرمایہ کاری بارے ترغیب دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔