پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس100 پوائنٹس کے اضافے سے45300پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس100 پوائنٹس کے اضافے سے45300پوائنٹس کی سطح پر بند
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،100انڈیکس100 پوائنٹس کے اضافے سے45300پوائنٹس کی سطح پر بند

کراچی۔17اپریل (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای100انڈیکس100پوائنٹس کے اضافے سے45300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے21ارب روپے ڈوب گئے جبکہ48.76فیصدحصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ہم نیٹ ورک ،ایف این ایکوٹیز ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ازگارڈنائن ،ٹی پی ایل کارپوریشن ،غنی گلوبل گلاسز ،نیٹ سول ٹیکنالوجیز ،اٹک ریفائنری ،پی ٹی سی ایل ،سوئی نادرن گیس ،پاک ریفائنری اور فلائننگ سیمنٹ سر فہرست رہے۔

بڑے پیمانے کی صنعتوں کی8ماہ میں شرح نمو بڑھ کر 7.4فیصد تک پہنچنے اور مثبت معاشی اشاریوں ،یورو بانڈ ز کی فروخت سے موصول ہونیوالے ڈھائی ارب ڈالر کے بعد پاکستا ن کے زرمبادلہ ذخائر 23ارب22کروڑ ڈالر کیساتھ4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے جیسے عوامل نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں3دن کاروباری سرگرمیوں کو بڑھایا اس دوران کے ایس ای100انڈیکس408.62پوائنٹس بڑھ گیا

تاہم این سی اوسی اجلاس میں 15فیصد کورونا کیسز کے حامل علاقوں میں مکمل لاک ڈائون کی تجویز سے ملک کے بیشتر شہروں کی بندش کے خطرات سے معیشت میں دوبارہ سست روی ،مقامی و بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے حکومت کو معیشت کی ترقی کیلئے مالی تعاون میں مشکلات اور سرکلر ڈیٹ و افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے منفی اثرات ،ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں سے سرمایہ کاروں کو پہنچے والا نقصان سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور 2روزہ مندی سے انڈیکس289.47پوائنٹس لوز کر گیا

۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 119.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45186.48پوائنٹس سے بڑھ کر45305.63پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس52.87پوائنٹس کے اضافے سے18484.91پوائنٹس سے بڑھکر18537.78پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 307909.54 پوائنٹس سے بڑھ کر30722.28پوائنٹس پر بند ہوا ۔تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 21 ارب 83 کروڑ 8لاکھ39ہزار385روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے 79 کھرب 26 ارب 33 کروڑ 99 لاکھ 33 ہزار 44 روپے سے کم ہو کر79کھرب4ارب50کروڑ30لاکھ93ہزار659روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ19ارب روپے مالیت کے50کروڑ35لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 8 ارب روپے مالیت کے17کروڑ35لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45467.33پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس44757.31پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1905کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے864کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،929میں کمی اور112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔