پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات امریکہ، برطانیہ اور چین کو کی گئیں، سٹیٹ بینک

State Bank

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے سب سے زیادہ برآمدات امریکہ، برطانیہ اور چین کو کی گئی؎ ہیں ۔ اس حوالہ سے امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی تا مارچ21۔ 2020 کے دوران امریکہ کو کی جانے والی برآمدات 14.81 فیصد اضافہ سے 563.734 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران امریکہ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 3103.817 ملین ڈالر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں برطانیہ کو کی جانہ والی برآمدات کی مالیت میں 17.66 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کی مالیت 1507.344 ملین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ گزشہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات سے 1281.073 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ مزید برآں رواں مالی سال میں پاکستانی مصنوعات کے تیسرے بڑے درآمدی ملک چین کو کی جانے والی برآمدات میں 8.41 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم جولائی تا مارچ20۔ 2019 کی برآمدات 1298.531 ملین ڈالر کے مقابلہ میں جولائی تا مارچ21۔ 2020 میں 1407.743 ملین ڈالر تک بڑھ گیا