پاکستان کی اقتصادی بحالی کا عمل مضبوط ہورہاہے، سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کا عمل مضبوط ہورہاہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پرجاری بیان میں کہاہے کہ نومبر2019 کے مقابلہ میں نومبر2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 14.5 فیصداضافہ ہواہے، جو گزشتہ بارہ برسوں میں بڑی صنتعوں کی پیداوارکے حوالہ سے بڑھوتری کی بلندترین شرح ہے۔ انہوں نے کہاکہ 15 میں 10 بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ حوصلہ افزا اشاریے ہیں جومضبوط معاشی بحالی کی عکاسی کررہے ہیں۔