کریڈٹ کارڈز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں اپریل 2021 کے دوران 28 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک آف پاکستان

State Bank

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):کریڈٹ کارڈز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں اپریل 2021 کے دوران 28 فیصد بڑھوتری ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بینکوں کی جانب سے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے قرضوں کی فراہمی اپریل 2021 کے دوران 53 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2020 میں بینکوں نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 42 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے تھے۔

اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران بینکوں کی جانب سے جاری کر دہ کریڈٹ کے ذریعے قرضوں کی فراہمی میں 11 ارب روپے یعنی 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔