گذشتہ مالی سال کے دوران چراٹ سیمنٹ کے خالص منافع میں 39 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) 30 جون 2017ءکو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران چراٹ سیمنٹ کمپنی کے خالص منافع میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو 1.96 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع ہوا جبکہ مالی سال 2016ءکے دوران بعداز ٹیکس منافع 1.41 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔