Election day banner

بین الاقوامی خبریں

International News

واشنگٹن۔12اپریل (اے پی پی):امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے طویل عرصہ سے جاری تعاون کی قدر کرتا ہے اور اس کی نظر میں ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ بات وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد کہی۔ انہوں نے یومیہ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے طویل تعاون کی قدر کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھا ہے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کون سی قیادت ہے ۔ امریکی ترجمان نے صدر جو بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فون کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس وقت اس حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے انتخاب کے بعد سے صورتحال کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل ، مظبوط اور پائیدار تعلقات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کے حوالہ سے بھی اہم تعلقات ہیں جو نئی حکومت کے دور میں بھی جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ جنوری 2021 میں حلف اٹھانے والے امریکی صدر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کوئی فون کال نہیں کی۔
واشنگٹن ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وائٹ ہاوس نے خبردار کیا کہ روس یا دیگر ممالک وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی مدد کے لیے اپنے فوجی دستے وہاں بھیجنے سے اجتناب کریں،ایسی کسی بھی صورت میں امریکا اسے خطے کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تصور...
سرینگر ۔ 30 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد اور شوپیاں اضلاع میں گزشتہ روزمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع اسلام کے علاقے ٹنگ پوا ککر ناک جبکہ شوپیاں کے علاقے ترک وانگام...
اقوام متحدہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر کانگو میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے مینڈیٹ کو تقریبا9ماہ کے لئے بڑھا کر 20 دسمبر 2019 تک کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2463 کا مقصد...
اقوام متحدہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو سیاست میں ملوث کرنے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے نظام کی سالمیت پر سمجھوتہ تصورہوگا۔...
کرائسٹ چرچ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مسا جد پرحملوں کے تیسرے جمعہ کے موقع پر شہید ہونے والوں کی یاد میںجمعہ کے روز ہیگلے پارک میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن سمیت 20 ہزار...
واشنگٹن۔ 29 مارچ (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خصوصی مشیر رابرٹ ملر کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کو غیرقانونی طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کے لیے...
ولنگٹن ۔ 29 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر ہوئے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں جمعہ کو ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ مسلم برادری نے...
واشنگٹن۔ 28 مارچ (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا سے اپنے فوجی دستے فوری واپس بلائے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں وینزویلا کے خود ساختہ عبوری صدر حزبِ اختلاف کے رہنما ہووین گوئیڈو کی اہلیہ فیبیانا روزالیز...
جدہ ۔ 28 مارچ (اے پی پی) حرمین ایکسپریس ٹرین 3 اپریل سے ہفتے میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 50 چکر لگائے گی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرین کے آپریشنل انچارج نے سے گفتگو میں بتایا کہ حرمین ٹرین دونوں شہروں کے درمیان اب تک 700سے...
United States
واشنگٹن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) امریکی شہر سیٹل میں ایک مسلح شخص نے میٹرو بس اور گاڑیوں پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کر دیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق رش کے اوقات میں ایک مسلح شخص نے شہر کے ایک چوراہے میں آکر میٹرو بس...

تازہ خبریں