انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ

جکارتہ۔6اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں سیروجا سائیکلون نے تباہی مچا دی ہے، مسلسل طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی ہے، انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

اور مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے جبکہ 70 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ لینڈسلائیڈنگ کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔