افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کو نیٹو یا امریکی فوج سے انسانی ہمدردی کے تحت کسی قسم کی امداد نہیں ملی ، ترجمان

United Nations

اقوام متحدہ۔16اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد بھی افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی پالیسیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منصوبہ مستقل اور دیرپا ہے۔

اقوام متحدہ آس پاس رونما ہونے والی تبدیلیوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کے تحت سازوسامان کی تقسیم کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کو نیٹو یا امریکی فوج سے کسی قسم کی امداد نہیں ملی ہے اور اس کے اثرات افغانستان بھر میں واضح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں صورتحال جائزہ لیتی رہے گی اور ملک میں عالمی ادارے کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے خاص طور پر نشاندہی کی کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی امداد طویل عرصے سے جاری ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔