اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا 2020 میں خدمات کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں سمیت 336 اہلکاروں کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ کی مالی میں ہونے والے دھماکے کی مذمت، ملوث افرا کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اقوام متحدہ۔7مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے دنیا بھر میں تعینات اقوام متحدہ کے امن اور دیگر مشنز میں2020 کے دوران خدمات کی انجام دہی کے دوران پرتشدد کارروائیوں، قدرتی آفات اور دیگر واقعات میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں سمیت جانیں قربان کرنے والے 336 امن اہلکاروں کے اعزاز میں آن لائن یادگاری تقریب کا انعقاد کیا ۔ یہ اموات اقوام متحدہ کی تاریخ میں کسی ایک سال میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور جانیں قربا ن کرنے والوں کے نام پڑھ کر سنائے گئے ۔

اس آن لائن اعزازی تقریب میں نہ صرف اقوام متحدہ کے امن مشنز میں کام کرنے والے شہریوں اور فوجی عملے بلکہ کورونا وائرس کی وبا یا دوسری بیماریوں کے باعث زندگیوں سے ہاتھ دھونے والے اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے ارکان کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور فوجیوں میں وسطی افریقی جمہوریہ میں اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی سالمیت استحکام کے مشن(ایم آئی این یو ایس سی آر کے امتیاز حسین، جمہوریہ کانگو میں استحکام مشن ( ایم او این یو ایس سی او) کے سپاہی محمد اظہر عزیز، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین(یو این سی ایچ آر) کے محمد عرفان خان اور کاشف سلیم اور یونیسیف کے بشیر احمد اور عبدلرزاق شامل ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں 2020 میں اقوام متحدہ میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کوکورونا وائرس کی مہلک اور بے رحم وبا کا سامنا ہے اور اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث لاکھوں خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے لہذا اقوام متحدہ دنیا کی اقوام سے الگ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 80 سے زائد ممالک سے آنے والے جاں بحق امن اہلکاراور شہریوں اقوام متحدہ کے تجربے کے تنوع اور مضبوطی کی عکاسی کی ، انہوں نے اپنی زندگی اقوام متحدہ کی وژن اور اقدار کو آگے بڑھانے ،امن کے قیام اور اسے برقرار رکھنے ، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے وقف کی۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2020 میں جاں بحق ہونے والے امن اہلکار اور شہری ہمیشہ یاد رہیں گے، انہوں نے کثیرالجہتی کو فروغ دیا جس کے باعث لوگ گ دنیا بھر میں افواج میں شامل ہو رہے ہیں اور ہم ان کے اس کام کو جاری رکھیں ۔ انہوں نے عہد کیا کہ اقوام متحدہ عملے کی حفاظت اور دیکھ بھال سے متعلق طریقوں کا جائزہ لینے اور ان میں بہتری لائے گا ۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم تمام لوگوں کی امید اور وقار کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے کام کے زریعے اپنے ساتھیوں کی یادوں کو زندہ رکھیں گے