امریکی صدر نے ڈائریکٹر آفس مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے لیے نامزد شخصیت کا نام واپس لے لیا

یوکرین کو جدید راکٹ سسٹم فراہم کریں گے، امریکی صدر کی تصدیق

واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی کو واپس لے لیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈائریکٹر آفس مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے لیے نیرا ٹنڈین کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا تا ہم اس پر ارکان کانگرس کی جانب سے شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی جس پر صدر جوبائیڈن نے اس تقرری سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔

امریکی صدر نے بیان میں بتایا کہانہوں نے تنازع کی وجہ سے نیرا کی جانب سے عہدے سے دستبرداری کی درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیرا کی اہلیت، تجربے اور ریکارڈ کی بنا پر وہ ان کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی انتظامیہ میں ان کے کسی کردار کے منتظر ہیں، وہ ہمارے کام کے اندر ایک اہم نظریہ لے کر آئیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وہ نیرا کو اپنی انتظامیہ میں اب کیا ذمہ داریاں دیں گے۔