دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے32 لاکھ56 ہزار اموات، متاثرین کی تعداد 15 کروڑ58 لاکھ سے متجاوز، امریکا میں5 لاکھ93 ہزار، برازیل میں 4 لاکھ 14 ہزاراموات، بھارت میں چار لاکھ 12 ہزار نئے کیس رپورٹ

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔6مئی (اے پی پی):بھارت، امریکا اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ12 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد32لاکھ56 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد15کروڑ58لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد155863821ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3256490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18520658ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،

ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی اموات دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو اموات کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ33 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33321244 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6692782 ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک593148 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ26035314 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ49لاکھ 36 ہزار تک پہنچ گئی۔ برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد14936464ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد414645 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے992247 فعال مریض ہیں۔ حکام کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے 73295نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ49لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران وائرس سے متاثرہ 2811 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلائوتیزی سے جاری ہے، ملک بھر میں چارلاکھ12 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد بھارت میں مہلک کورونا متاثرین کی تعداد2 کروڑ 10 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید412373 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران3980 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد21070852 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد230151 تک جاپہنچی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے جن شہروں میں سخت لاک ڈاون لگایا گیا ہے وہاں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آرہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دہلی اور دیگر متاثرہ شہروں میں اب بھی آکسیجن سلینڈر اور وینٹیلیٹرز کی سخت قلت ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کا بڑا مرکز بن چکا ہے۔