دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے32 لاکھ70 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 15 کروڑ67 لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔7مئی (اے پی پی):بھارت، امریکہ اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ14 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد32لاکھ70 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد15کروڑ67لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد156726037ہے،

وائرس سے متاثرہ ملکوں میںاب تک3270478 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18511732ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

بھارت میںچارلاکھ14 ہزار سے زائد نئے مریضوںکے بعد کورونا متاثرین کی تعداد2 کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے،گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید414188 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران4 ہزار افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد21485285 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد234071 تک جاپہنچی ہے۔ بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3653804 ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز21 لاکھ70ہزار ٹیسٹ کیے گئے،

ملک میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح19 فیصد ہے۔ بھارت میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے،گذشتہ روز ملک میں 18 لاکھ نوے ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ بھارت میں کورونا سے ریکوری ریٹ کم ہو کر 81.95 فیصد اور فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 16.96 فیصد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ33 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ94 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33369192 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6669775 ہے۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک594006 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ50لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں کی تعداد میںایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد15009023ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد417176 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1000512 فعال مریض ہیں۔ حکام کے مطابق برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے 73380نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر15009023 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران وائرس سے متاثرہ2550 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔