دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے19 لاکھ89 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔14جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد19لاکھ 89ہزارتک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد92879392 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1989117افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد24464563 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ36 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ94 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد23616345 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد9247381 ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک تین لاکھ94 ہزارافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ5 لاکھ 12ہزار تک پہنچ گئی، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 51 ہزار7 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد10512831ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد214812 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک151765افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد82 لاکھ57 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد2 لاکھ6 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں کورونا وائرس کی وبا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1110 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے64025 نئے کیسز درج کئے گئے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد8257459 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے774255 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد206009 تک پہنچ گئی ہے۔ برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد84 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی، ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد32 لاکھ11ہزار سے زائد ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1719842 ہے۔ برطانیہ کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک84767 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔