دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے30 لاکھ سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 97 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔16اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد30لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد13کروڑ97لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد139722618ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3000366 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد17911998 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

امریکہ میںکورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ22 لاکھ24 ہزارسے زائد ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد5 لاکھ79 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد32224139 ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6874166 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ24770980 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔

امریکہ میں لوگوں کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اب تک 19کروڑ47 لاکھ زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 3560 اموات ہوئی ہیں۔ برازیل میں مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد3 لاکھ65 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ37لاکھ تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں اس دوران کورونا وائرس کے 73174 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد13758093ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد365954 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1155844فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک12236295 سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ42 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1185افراد کی ہلاکت کے بعد مہلک وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 74ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے ریکارڈ دو لاکھ17 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 14287740ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 1185کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 174335ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد1569427ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ12543978افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔