غیرملکی افواج کےانخلا سے امید ہے کہ افغانستان خانہ جنگی سے بچا رہےگا،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ۔17اپریل (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بِلنکن نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کےانخلا سے امید ہے کہ افغانستان خانہ جنگی سے بچا رہےگا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر تبادلہ کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی پیدا نہیں ہوگی جبکہ افغان عوام بھی جنگ کے نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں ۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد کابل حکومت کو یقین دلانا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے بعد بھی واشنگٹن انتظامیہ کابل حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بلنکن نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں خانہ جنگی پیدا نہیں ہوگی جبکہ افغان عوام بھی جنگ کے نہیں بلکہ امن کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب افغان صدر نے امریکی فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کرچکے ہیں ۔