پاک چین تعلقات نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پرپیغام

پاکستان کی اقوام متحدہ کی ’’بچے اور مسلح تصادم‘‘ کے موضوع پر رپورٹ میں کشمیری اور فلسطینی بچوں کی حالت زار کا ذکر نہ کرنے پر اقوام متحدہ پر تنقید

نیویارک ۔2مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےپاک چین تعلقات کو نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن و استحکام کی ضمانت قرار دے دیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے کمیونٹی ارکان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات انقلابی ہیں اور ہر سطح پر دونوں ممالک کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات گرم جوشی، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں اور یہی نہیں دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں امن و استحکام اور ترقی کی ضمانت ہیں ۔ انہوں نےپاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم خطے اور دنیا میں امن اور خوشحالی کے فروغ ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھنے، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور اقوام متحدہ کے نظام اور تمام انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے چینی بہن بھائیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔