کورونا وائرس کی 2نئی اقسام، ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی اجلاس

Antibiotics
Antibiotics

جنیوا۔14جنوری (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی کمیٹی نے کووڈ -19کی 2نئی اقسام سامنے آنے کے بعد اپنا اجلاس قبل از وقت طلب کر لیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے اس ہنگامی اجلاس میں نئے کورونا ٹیسٹوں اور سفری پابندیوں کے بارے میں مشاورت کی جائے گی۔ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والی کورونا وائرس کی دونوں نئی اقسام زیادہ تیز رفتاری سے دوسروں کو لگنے اور پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دریں اثناء کورونا وائرس کی یہ دونوں نئی اقسام تقریبا 50ً ممالک تک پہنچ چکی ہیں۔