آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 18100کیوسک اور اخرج 40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4 ہزار کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد12500 کیوسک اور اخراج55 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد8200کیوسک اور اخراج 3200کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،

ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1416.35 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.398 ملین ایکڑ فٹ ،منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1147.45 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.678 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.078 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔