براڈ شیٹ معاملے نے ایک بار پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ کیس یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کا سودا کیا گیا، وفاقی وزیر شبلی فراز

انتخابی نتائج روکنے کا کوئی قانون نہیں،الیکشن کمیشن جتنے حلقوں کے نتائج آ چکے اس کی بنیاد پر تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت کا اعلان کرے،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نجی ٹی وی گفتگو

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏براڈ شیٹ معاملے نے ایک بار پھر بنارسی ٹھگوں کو بے نقاب کر دیا ہے، یہ کیس یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ذاتی مفاد کی خاطر ملکی مفاد کا سودا کیا گیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا،ماضی میں ان کرپٹ عناصر کو این آر او نہ ملتا تو ملک کا اتنا نقصان نہ ہوتا۔