وفاقی وزیر عمرایوب خان کی زیرصدارت اجلاس، سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

وفاقی وزیرعمرایوب خان کی زیر صدارت اجلاس، ہری پورمیں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا
وفاقی وزیرعمرایوب خان کی زیر صدارت اجلاس، ہری پورمیں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا

ہری پور۔23فروری (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی زیرصدارت اجلاس میں ضلعی سطح پرسوئی گیس فراہمی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس جی ایم ڈی ارباب ثاقب،جی ایم کوآرڈینیشن خرم ایوب،چیف انجینیر شفقت ورگ سمیت دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں موجود افسران نے وفاقی وزیرکومختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی،وفاقی وزیرعمرایوب خان نے جاری کاموں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے منصوبوں کے جلدتکمیل پرزور دیا۔