اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات شہباز شریف پر چل رہے ہیں، علاج کے بہانے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالا تر ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات شہباز شریف پر چل رہے ہیں، علاج کے بہانے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔

وزیر مملکت نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں عدالت میں نوازشریف کیلئے شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی گارنٹی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏یہ ہے شہباز شریف کی گارنٹی کہ نواز شریف 4 ہفتوں بعد ملک میں واپس آئیں گے مگر نہیں آئے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ اب اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات شہباز شریف پر چل رہے ہیں، علاج کے بہانے ملک سے باہر جانے کی اجازت دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔