اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان
لاہور سمیت میدانی علاقوں میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے

۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا۔سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی7،استور،گوپسں منفی2اورکالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔