افغانستان میں امن کے لئے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پشاور ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

راولپنڈی۔15جنوری (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال، سرحدی انتظام پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں مقامی آبادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن و استحکام کو تقویت دینے کے لیے کوششیں ثمر آور ثابت ہونگی، افغانستان میں امن کے لئے انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔