آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور کمانڈر ریزولیٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن سکاٹ میلر کی ملاقات

آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔8مارچ (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور کمانڈر ریزولیٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن سکاٹ میلرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سکیورٹی اور جاری افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اہم ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔مہمان شخصیات نے جاری امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔