اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس ادارے کے حامی بن گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز
اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اْس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔ “چِت بھی میری ، پَٹ بھی میری ، اَنٹا میرے باپ کا”۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں یعنی الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے