ایچ بی ایل پی ایس ایل ایونٹ، 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی 2 ٹیموں کے مزید 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

یہ تینوں کھلاڑی اب 10 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ان تینوں کھلاڑیوں نے بدھ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے منعقدہ ڈبل ہیڈر میچز میں شرکت نہیں کی۔ ان تینوں کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہونے کے بعدان کے کورونا ٹیسٹ گذشتہ روز دوپہر میں کروائے گئے تھے۔