ایچ نائن بازار میںآتشزدگی کے نقصانات کاتخمینہ لگانے کے لئے کام تیزی سے جاری ،

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) ایچ نائن بازار میںآتشزدگی کے واقعہ سے ہونے والے نقصانات کاتخمینہ لگانے کے لئے بازار انتظامیہ اور سٹال ہولڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کاکام تیزی سے جاری ، 638 سٹال مکمل جل گئے اور 50کے قریب کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بازار راجہ عابد نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایاکہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے ۔ 638 سٹالوں میں ہوزری ، گارمنٹس، شوز اور دیگر اشیاءکے سٹال مکمل جل گئے ہیں کسی سٹال میں سامان کم تھا اور کسی میں زیادہ آتشزدگی کے نقصانات کاتخمینہ لگایاجا رہاہے اور نقصانات کی مکمل رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں حکام بالا کو ارسال کردی جائے گی ۔ ضلع