ایک طرف عمران خان کا بغیر کسی قانونی دبائو کے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ہے تو دوسری طرف ووٹوں کی خریداری، اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں، اسد عمر

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ‏ایک طرف عمران خان نے اپنے عہدے پر رہنے کے اخلاقی جواز کے لئے بغیر کسی قانونی دبائو کے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے تو دوسری طرف ووٹ خریدے جا رہے ہیں ۔

اپنے ٹویٹ میں حکومت اور اپوزیش کی اخلاقی اقدار کاموازنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے پاس اپنے عہدے کاصرف قانونی نہیں، اخلاقی جواز بھی ہےاور دوسری طرف اخلاقیات کا یہ حال ہے کہ ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں،اس سے زیادہ سیاہ اور سفید کا فرق ممکن نہیں۔