تیس جون کے بعد احساس رجسٹریشن ڈیسک کھولے جائیں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):اسلام آباد ملک بھر میں سامعین سے بات چیت کرنے اور ان تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے دوسری احساس ای کچہری کا انعقاد کیا۔ ان کے ساتھ احساس ٹیم بھی تھی۔

عوام سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے براہ راست کال کرنے والوں کے سوالات کا جواب دیا جنہوں نے انہیں دور دراز کے علاقوں سے فون کیا۔ انہوں نے سامعین کو احساس پروگراموں اور اقدامات کے بارے معلومات فراہم کیں۔ احساس ای کچہری ریڈیو پاکستان کے قومی ہک اپ پروگرام رابطہ کے ساتھ ساتھ فیس بک ، @EhsaasOffcialPKپر بھی نشر کیا گی تھی۔ای کچہری کے دوران ، ڈاکٹر ثانیہ نے احساس مستحقین کے مسائل اور تحفظات بھی سنے ، ان کی ہمدردی سے رہنمائی کی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے معاملات جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔ لوگوں نے پروگرام میں اپنے CNIC نمبر شیئر کیے اور انہیں فوری طور پر ان کی اہلیت اور ادائیگی کی حیثیت فراہم کرکی گئی۔

احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کے بارے میں ، ڈاکٹر ثانیہ نے سامعین کو آگاہ کیا ، “کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 40 لاکھ اضافی گھرانوں میں سے ہر ایک کو 12،000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ان اضافی گھرانوں کی نشاندہی جاری سروے کے ذریعے کی جائے گی جو 91 فیصد مکمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، ” اس کا مقصد COVID-19کی وجہ سے بے روزگاری سے متاثرہ گھرانوں کو معاوضہ دینا ہے۔ اہل گھرانوں کی خواتین کو ادائیگی اس مالی سال کے اندر شروع کردی جائے گی۔ نیز ، پیغام موصول ہونے پر خواتین ادائیگی وصول کرسکتی ہیں۔

کال کرنے والوں نے احساس رجسٹریشن ڈیسک دوبارہ کھولنے کے بارے میں بھی پوچھا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ COVID-19 وبائی مرض کی موجودہ لہر کی وجہ سے احساس رجسٹریشن ڈیسک عارضی طور پر ملک بھر میں بند ہیں۔ جن افراد کو 8171 سے رجسٹریشن ڈیسک پر جانے کے لئے جواب موصول ہوئے ہیں ، 30 جون 2021 کے بعد ڈیسک دوبارہ کھلنے پر احساس میں اپنا اندراج کرائیں گے۔

نیز ، احساس ستمبر 2021 میں ان گھرانوں کے لئے اپیل کا نظام متعارف کرائیں گاجو 8171 پر نا اہل ہیں۔لوگوں کواحساس کے نام سے جاری جعلسازی آن لائن رجسٹریشن پورٹلز ، موبائل ایپس اور ایس ایم ایس پیغامات کے بارے میں بتاتے ہوئے ، ڈاکٹر ثانیہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ احساس نے رجسٹریشن کے لئے کوئی آن لائن طریقہ کار متعارف نہیں کیا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ صرف دو طریقہ کارہیں جن کے ذریعہ مستحق گھراپنا نام احساس میں اندراج کرواسکتے ہیں: احساس سروے اور ااحساس رجسٹریشن ڈیسک۔جعلی ایس ایم ایس شکایات کے بارے میں ، ڈاکٹر ثانیہ نے سامعین کو بتایا کہ وہ احساس پروگراموں پر ایس ایم ایس کی جعلی شکایات کی اطلاع دیں تاکہ متعلقہ حکام فوری کارروائی کرسکیں۔

اس سے نمٹنے کے لئے ، احساس نے عوام کے لئے 2 موبائل لائنیں متعین کی ہیں: 03351058050 اور 03351058051۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ “احساس کے تمام پیغامات ہمیشہ 8171 کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں نہ کہ کسی اور نمبر کے ذریعے۔”ڈاکٹر ثانیہ نے احساس بلاسود قرضو ں کے حصول کے عمل کے بارے میں راجن پور اور بھکر سے فون کرنے والوں کے سوالات کا بھی جواب دیا۔