حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کالعدم ٹی ٹی پی مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں، انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔