دفتر خارجہ کی پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور شائقین کے ایک گروپ کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف غیر شائستہ طرز عمل کی مذمت

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ نے پاکستان۔افغانستان ورلڈ کپ کرکٹ میچ کے موقع پر پاکستان مخالف بینرز لہرانے اور شائقین کے ایک گروپ کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف غیر شائستہ طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک جاری بیاں میں معاملہ کو انتہائی تشویش کا باعث معاملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھٹیا پراپیگنڈے کے لئے کھیل کے میدانوں کا استعمال کرنا قابل قبول نہیںہے، ہم کھیلوں اورقانون نافذ کرنے تمام متعلقہ اداروں سے معاملہ کی باریک بینی سے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی توقع کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ معاملہ کو سفارتی ذرائع سے بھی اٹھایا جائے گا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نےبعض شائقین کی طرف سے پاکستانی حامی تماشائیوں پر ہلڑ بازی اور ان سے ہاتھا پائی اور تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات نشر ہوئیں اور اس اہم میچ کی کوریج کرنے والی میڈیا ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔