رانا ثناء اللہ کی دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی ہے، علی نواز اعوان

سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے جو چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور دیگر سرکاری ملازمین کے بچوں کو دھمکیاں دی ہیں وہ کھلی غنڈہ گردی ہے، رانا ثناء اللہ سمیت ساری ن لیگ والے خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے اشتعال انگیز بیان پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ غنڈہ گردی ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن سب کو یاد ہے جب رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں پولیس نے نہتے شہریوں، حاملہ خواتین کو گولیاں مار کر شہید کیا ان کے گھروں پر چڑھائی کی گئی-

علی نواز اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی ذہنیت ہی غنڈہ گردی والی ہے مریم نواز نے کھوکھر برادران کے ساتھ پریس کانفرنس کی حالانکہ ان کا ریاستی زمین پر قبضہ ثابت ہوا اسی طرح شریف فیملی نے جاتی عمرہ کی ریاستی زمین پر قبضہ کیا یہ منظم گروہ ہے میں ن لیگ کو سیاسی جماعت نہیں مانتا یہ منظم غنڈے ہیں ،

ن لیگ کے جاوید لطیف ہوں یا خرم دستگیر یا کھوکھر برادران سب کے سب قبضہ مافیا ہیں یہ سب عمران خان سے این آر او کے طلب گار ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان ان کو چھوڑیں گے نہیں ہر ظلم کا ایک دن اختتام ہوتا ہے اور اب ن لیگ کے ظلم کا سورج غروب ہو رہا ہے۔