ریلوے کے حفاظتی نظام میں خرابی کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان کی بابراعظم کوآسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کلاس بلے بازی ، کیپٹن اننگ کھیلنے اور ٹیم کو میچ میں

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی میں ریلوے کے المناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے کے حفاظتی نظام میں خرابی کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ گھوٹکی میں صبح سویرے ریلوے کے المناک حادثے پر انہیں دلی رنج ہوا جس میں 30 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کو جائے حادثہ پرپہنچنے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کی دلجوئی کرنے کی ہدایت کی ہے اور ریلوے کے حفاظتی نظام میں نقائص کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے