شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم دہشت گرد کمانڈرسید رحیم سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔۔24جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں اہم دہشت گرد کمانڈرسید رحیم سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں میرعلی اور خیسور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز کیے گئے۔آپریشنز میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن میں کمانڈر سید رحیم اور سیف اللہ نور بھی شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد کمانڈر سید رحیم 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسزپر 17 دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا جبکہ دہشت گرد سید رحیم وانا اور میرعلی میں دو خودکش مراکز کا انچارج بھی تھا۔ملک دشمن ایجنسیوں نے دہشت گرد کمانڈر سید رحیم کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی ریکروٹنگ کا ٹاسک دیا تھا-