شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی 2023 میں کھل جائے گا ، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ (ایس کے ایم ٹی)کراچی 2023 میں کھل جائے گا اور یہ شوکت خانم لاہور سے دوگنا بڑا اور جدید تشخیصی اور طبی آلات سے مزین ہوگا۔

اتوار کو یہاں اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی کا دورہ کیا ہے،یہ ہسپتال لاہور شوکت خانم سے دوگنا بڑا اور یہاں جدید ترین تشخیصی اور طبی آلات ہوں گے۔ہسپتال سے سندھ اور جنوبی بلوچستان کے عوام کے لئے خدمات فراہم کرے گا۔