شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی، کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی ، پرامن احتجاج کی اجازت ہے ۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے موقع پر کیا۔اس صورتحال میں وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید نے سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ کنٹرول روم میں سہولیات کا جائزہ لیا اور کنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا ۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی ۔ کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے ۔ شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے۔ امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی ۔