قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد (کل) دوبجے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا

قومی اسمبلی میں پولیس لائن پشاور کے شہداء ،کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس دوروز کے وقفہ کے بعد کل پیر کو دوبجے سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوگا۔اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق دو توجہ دلائو نوٹس اور مختلف بلز کا متعارف کرانا ایجنڈے میں شامل ہے۔لاہور میں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا توجہ دلائو نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔