ملک بھر میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک سکول (کل) پیر سے سخت ایس او پیز کے تحت کھول دیئے جائیں گے ،شفقت محمود

زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک سکول (کل) پیر سے سخت ایس او پیز کے تحت کھول دیئے جائیں گے جبکہ نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکولوں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزراء تعلیم کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔شفقت محمود کی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کلاسز کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا. این سی او سی حکام نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اس لئے ابھی تعلیمی ادارے نہ کھولیں تو بہتر ہو گا.

اس موقع پر تمام صوبائی وزراء تعلیم کا بورڈز کلاسز شروع کرنے کی سفارش کی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک سکولز عید تک بند رکھے جائیں. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں یونیورسٹیاں آن لائن کا سلسلہ جاری رکھیں گی جبکہ 9 سے12 ویں تک تعلیمی ادارے پیر سے سخت کورونا ایس او پیز کیساتھ کھول دیئے جائیں گے.

شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 9 سے 12 ویں تک کلاسز کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ یونورسٹیوں کے داخلے امتحانات کے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ایڈجسٹ کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اے ، او لیول اور آئی جی سی ایس ای امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ان امتحانات میں کسی قسم کی تاخیر یا کینسل نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ او اور اے لیول کے جو طلباء اکتوبر ، نومبر میں امتحانات دینے کے خواہشمند ہوں تو وہ اسی فیس کے ساتھ حصہ لے سکیں گے۔