منشیات کا استعمال اور فروخت کرنے والوں کی تربیت کر کے انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنائیں گے۔ اعظم خان سواتی

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہری پور۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے ہری پور کا دورہ کیا۔ سابق وزیر بلدیات خیبر پختونخوا یوسف ایوب خان اور رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وفاقی وزیر اعظم خان سواتی نے ہری پور جیل میں بند منشیات کے قیدیوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہری پور جیل میں اس وقت ایک ہزار سے زائد قیدی اور حوالاتی بند ہیں، ہری پور جیل کیلئے سیکورٹی کے سخت خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور جیل ہزارہ کی واحد جیل ہے جہاں جیمر نصب ہیں، پورے ہزارہ میں اینٹی نارکوٹیکس کے 28 اہلکار تعینات ہیں، منشیات کا استعمال اور فروخت کرنے والوں کی تربیت کر کے انہیں معاشرہ کا مفید شہری بنائیں گے، منشیات کے استعمال سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خاتمہ کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ پاکستان سے اس کا خاتمہ کیا جا سکے اور اس سلسلہ میں بہت سے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔