مہمان نواز ی سے متعلق کئی نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں ، زلفی بخاری

پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ مہمان نواز ی سے متعلق کئی نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں ۔

زلفی بخاری نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سال نیو یارک ٹائمز نے لاہور کو کو سیاحتی شہروں کی لسٹ میںٹاپ 52شہروں کی فہرست میں شامل کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید ریٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں ۔ انہوں نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے لارہے ہیں جو عالمی معیار کے مطابق ہوں گے ۔