وزیراعظم عمران خان سے سوئس کنفیڈریشن کی کونسل آف سٹیٹ کے صدر جین رینے فورنیئر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سوئس کنفیڈریشن کی کونسل آف سٹیٹ کے صدر جین رینے فورنیئر نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر پروفیسر مہر تاج روغانی بھی موجود تھیں۔