وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالہ سے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دی کہ گزشتہ چند دنوں میں دو ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید ویکسینز کی منظوری کے لئے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ منظور شدہ دو ویکسینز کی حصولی کے لئے اقدامات جاری ہیں اور اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔وزیراعظم نے منظور شدہ ویکسینز کے حصول اور فراہمی کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔